قومی نفسیات

10:15 AM 1 Comments


یہ نادر تصویر لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقعی کامران کی بارہ دری کے اندر کی ایک دیوار کی ہے. یہ دیوار بحیثیت مجموعی ہمارے قومی شعور اور نفسیات کی نمائندگی کرتی ہے
 آپ اس تصویر کو زووم کر کے دیکھ سکتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ بارہ دری کی کوئی دیوار اور کوئی کونہ ایسا نہیں تھا جسے ہماری عوام الناس نے اپنے جلے کٹے اشعار، تصویر کشی، اپنے فون نمبرز ،انجان خواتین کے رابطہ نمبرز اور گمنام اظہار محبت کے پیغامات درج کرنے سے محفوظ رکھا ہو.

اس تصویر کو اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ ہو گا کہ گزشتہ بہت سی تخلیقی کاوشوں کو مٹایا گیا مگر پھر بھی نئی کاوشیں کرنے سے کسی کو روکا نہ جا سکا.
جب کسی تاریخی ورثے کی یہ حالت دیکھتے ہیں تو دل بہت دکھتا ہے ... کہ ہم کیا قوم ہیں؟؟

1 تبصرہ:

  1. بلکل درست۔۔ ہم نے تو تاریخی عمارات اور مقامات کے نام تک بدلنے کی کوشش کی ہے۔۔۔ لکشمی چوک کو مسلمان کر کے زفر علی خان ۔۔ ائر بہت سی اور جگہیں۔۔۔۔ کاش اس قوم میں زہنی بلوغت آ پائے

    جواب دیںحذف کریں