انٹرنیٹ پر دو طرح کے لوگ
قلمی دوستی اور اب سوشل میڈیا پر میں نے دو طرح کے لوگ دیکھیے ہیں
1 -
پہلی
قسم: (جو اپنی موجودہ زندگی سے کچھ خاص مطمئن نہیں ہوتے.) ایسے لوگ انٹرنٹ
پر زیادہ تر اپنا وہی روپ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے دل میں اپنی
خود کی آئیڈیل اور پسندیدہ شخصیت ہوتی ھے. لیکن پھر اسی ماڈل شخصیت پر
حالات و واقعات کا wrapper بھی چڑھتا جاتا ھے. بہت زیادہ جھوٹ بھی نہیں
بولا جا سکتا، اس لئے کچھ ادھورے سچ اور کچھ آدھے سچ بول کر ایک خاکہ سا
پیش کیا جاتا ھے. جو عموما چاھے جانے کے لائق ہوتا ھے. ایسے لوگوں کی فرینڈ
لسٹ عموما لمبی چوڑی ہوتی ھے. اور یہ انٹرنیٹ رابطوں میں حد درجہ پرسنالٹی
کونشئیس ہوتے ہیں. فیس بک پر ان کی تمام تر کوششیں گھوم پھر کر اپنی عزت
بیستی اور اپنے امپریشن سے متعلق ہوتی ہیں
2 -
دوسری
قسم: (جو اپنی موجودہ زندگی سے نسبتا خوش ہوتے ہیں) دوسری طرح کے لوگ پوری
کوشش میں لگے رھتے ہیں کہ فیس بک پر بھی اپنی اصل شخصیت کے ساتھ نمودار
ہوں. ایسے لوگوں کی فریندلسٹ اکثر چھوٹی ہوتی ھے. یہ خود بھی دوستوں کے
معاملے میں selective ہوتے ہیں. اور ان سے بھی کم لوگ ہی دوستی کرنا پسند
کرتے ہیں، اور یہ اسی میں مطمئن بھی رھتے ہیں. اصل اور حقیقی نظر آنے کے
چکر میں اکثر لوگوں کو ناراض بھی کرتے رھتے ہیں. ان کو فیس بک پر اکثر نہ
اپنی عزت کا خیال ہوتا ھے نہ دوسروں کی. یہ عموما بدتمیز مشھور ہوتے ہیں،
اور حقیقی زندگی میں بھی اکثر معاملات میں باغیانہ سوچ رکھتے ہیں. اور
خوامخواہ اپنی ذاتی زندگی کو انٹرنیٹ پر زیر_بحث نہیں لاتے
0 comments: