لاہور رِنگ روڈ ہائی وے پر
کل میں اپنے دوستوں کیساتھ گوجرانوالہ سے لاہور واپس آ رھا تھا لاہور
پہنچ کر رِنگ روڈ پر اچانک گاڑی کا ٹائر پنکچر ھو گیا. ٹائر بدلنے کا ارادہ
کیا تو اتفاق سے ایکسٹرا ٹائر میں بھی ہوا کم تھی، اب ھم پانچ دوست ادھر
رات کے بارہ بجے تن تنہا ہائی وے پر ایک دوسرے کا منہ تک رھے تھے. اتفاق سے
ایک دوست کو ہائی وے پولیس کی ھیلپ لائن کا نمبر یاد تھا، ہمارے ساتھ یہ
اس نوعیت کا پہلا واقعہ تھا کہ ھم ھیلپ لائن سے مدد لے رھے تھے. خیر کال
ملائی گئی، حیرت انگیز طور پر کچھ ہی منٹ میں لاہور ہائی وے
ٹریفک پولیس والوں کی گاڑی ہمارے پاس موجود تھی. انہوں نے امید سے بڑھ کر
ہمیں سپورٹ کیا. اور کچھ ہی دیر میں ان کی مدد سے ھم اپنا سفر دوبارہ جاری
رکھنے کے قابل ھو گئے. بہت اچھا لگا کہ یہ ڈیپارٹمنٹ عمدہ کام کر رھا ھے.
مجھے جو بات سب سے زیادہ اچھی لگی وہ یہ کہ اُن میں سے ایک آفیسر نے ڈھکے
چھپے انداز میں ہماری تربیت کرنے کی کوشش بھی کی.
اس نے ہمیں سکھایا کہ ڈرائیونگ سٹارٹ کرنے سے پہلے کن چیزوں کا خیال رکھنا
ضروری ھے. ان چیزوں کا خیال رکھنے کے لئے ایک فارمولا یاد کر لیں. وہ
فارمولا تھا: "POWER" یعنی
P = پٹرول
O = آئل
W = واٹر
E = الیکٹرکسِٹی ( یعنی بیٹری سے چلنے والی اشیاء)
R = ربڑ : (یعنی ٹائر اور بریکس)
P = پٹرول
O = آئل
W = واٹر
E = الیکٹرکسِٹی ( یعنی بیٹری سے چلنے والی اشیاء)
R = ربڑ : (یعنی ٹائر اور بریکس)
0 comments: