قابلِ محبت لوگ
میرے لئے ایسے لوگ قابل محبت ھیں جو (1) جینوئن (کھرّے) ھوں اور (2) مخلص بھی. اور اگر اتفاق سے ایسے لوگ (3) ذھین بھی ھوں، تو اس سے خوبصورت بات اور کیا ھو سکتی ھے
جس میں یہ تینوں خصوصیات موجود ھوں، میں خود کو اُس شخص سے محبت کرنے سے روک نہیں سکتا
خوشی کی بات یہ ھے کہ دنیا میں جینوئن لوگوں کی کمی نہیں. اور مجھے انکے ساتھ مخلص ہوتے دیر بھی نہیں لگتی. مجھے اس سے کوئی انکار نہیں کہ میں دل ہی دل میں ایسے بہت سے لوگوں کوحد درجہ پسند کرتا ھوں.
لیکن پروبلم یہ ھوتا ھے کہ جینوئن لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا اور ساتھ چلنا کافی زیادہ مشکل ھوتا ھے. جو دل کے کھرے ہوتے ہیں، ان کی سوچ اور جذبات سیدھے سادے ھوتے ھیں. انہوں نے مشکل مشکل کتابیں نہیں پڑھ رکھی ہوتیں. اگر پڑھی بھی ھوں تو انہوں نے ہماری طرح دوسروں کو متاثر کرنے کے لئے ڈائیلاگ اور لاجک کا رٹا نہیں لگایا ھوتا ، انہوں نے ہماری طرح ایشوز پر پیچیدہ رائے دینا نہیں سیکھا ھوتا. انہیں ڈپلومیٹک بات کرنے کا فن نہیں آتا. (اور اسی لئے تو وہ جینوئن ہوتے ھیں)
ایشوز پر ان کے خیالات جامد ھوتے ھیں، سوچ لچک دار نہیں ھوتی اور اکثر معاملات پر ان کی سوئی ایک جگہ آ کے آڑ جاتی ھے. ان کی محبت بھی خالص اور نفرت بھی خالص. ان کی سوچ بس دو رنگوں "بلیک اینڈ وائٹ" کو سمجھتی ھے جبکہ ہم میسنے لوگ زیادہ تر گرے ایریاز پر سوچتے رھتے ھیں.
تو اکثر ایسا ھوتا ھے کہ ھم اپنی ذات کی پیچیدگیاں انہیں سمجھا نہیں پاتے. اور جب وہ ہمارے جذبات سمجھنے سے قاصر رہتے ھیں تو کبھی ھم خود فرسٹریٹ ہوتے ھیں، اور کبھی انہیں فرسٹریٹ کرنے کی کوشش کرتے ھیں.
میں نے ایسے لوگوں کو پسند کرنا ، ان سے محبت کرنا تو نہیں چھوڑا .. البتہ اب میں نے انہیں اپنی چاہت کا احساس دلانا بند کر دیا ھے.
0 comments: